مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے باہر بیٹھ کر عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ کو بچانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا ’’ گیم از اوور‘‘۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے کام پر حیران بھی ہوتی ہیں، آپ نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، آپ نے اس کی بیٹی اور پارٹی ممبران کو جیلوں میں ڈالا اور آج اسی نواز شریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج آپ عبرت کا نشان بن گئے ہیں، آپ کو آج ایک ایک سیٹ والوں کے گھر جا کر حاضری دینا پڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج کسی عالمی سازش کا نہیں بلکہ مقافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، کسی ملک کو آپ کے خلاف سازش کی ضرورت نہیں، آپ خود اپنے لیے کافی ہیں۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بائیڈن کی جب آپ کو کال نہ آئی تو آپ کو ملک کی خودمختاری یاد آ گئی۔