ڈی چوک نہیں، پریڈ گراونڈ : تحریک انصاف کے 27 مارچ کے جلسہ کی جگہ تبدیل

وزیراعظم 27 جنوری کو میانوالی میں خطاب کریں گے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


تحریک انصاف نے27مارچ کے جلسےکیلئے جگہ تبدیل کر دی، اب ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراونڈ میں جلسہ ہو گا۔

تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج  پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جس تعداد میں عوام آ رہے ہیں، ڈی چوک میں جگہ چھوٹی پڑ جائے گا لہذا پریڈ گراونڈ مناسب جگہ رہے گی اور یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جسلہ ہوگا۔

اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو  ڈی چوک میں جلسے  کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور انہیں متبادل جگہ پریڈ گراونڈ دینے کی تجویز دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں