پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کر دیا،بلاول بھٹو نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ عمران خان۔
کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔
Himat hai toh Governor Raj laga kay dikhao @ImranKhanPTI! Kal nahi aaj lagao, InshAllah hum sab yahan Islamabad akar apko jawab dein gay. https://t.co/C83kVflzgb
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 18, 2022
بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سندھ میں گورنر راج لگانے جانے کی تجویز پر نظم شیئرکی ہے، یہ پیغام بلاول نے اسی نظم کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دیا ہے۔
واضح رہےکہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی موجودگی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر ہاؤس لگانے کی تجویز دی تھی۔