پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں۔

سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین کے نام سامنے آ گئے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ہمارے پاس نمبرز کی تعداد 190 تک پہنچ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان

فواد چودھری نے کہا ہے کہ خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئی ہیں۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی :تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان اپنی حکومت پر برس پڑے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاحیات اور نااہل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین باضمیر ہوتے تو مستعفی ہوجاتے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp