کل کے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یوٹرن لے لیا، چوہدری پرویز الہی حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شامل ہوئے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔
ہم اتحادی اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے مختلف آرا ہوتی ہیں لیکن فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے۔
پرویز الہی نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے،عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: حکومت چھوڑی نہ ہی اپوزیشن میں گئے، پرویز الہی کا یوٹرن؟؟
گزشتہ رات مہر بخاری کے انٹرویو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں بھی صوبائی اسمبلیاں کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کمان نواز شریف کے پاس ہی ہے، وہ جو کہتے ہیں وہی ان کی ن لیگ فالو کرتی ہے۔