سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ جب کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی۔
دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کے فارمولے کےبعد اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائے گی،انہیں سمجھ نہیں آئے گی کہ ان کےساتھ ہوا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی قانونی حکمت عملی اورتاش کےسارے پتے ہمارے پاس ہیں، اگلی چال کافیصلہ بھی ہم کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد تینوں جوکرز کا آخری کھیل ہوگی،اس کےبعدیہ نظرنہیں آئیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ سیاست حکومت اورمستقبل سب ہمارے پاس ہے، ملکی تاریخ کامدرآف آل جلسہ ڈی چوک پرہوگا۔