حکومت کی 2 بڑی اتحادی جماعتیں عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ق آمنے سامنے آ گئیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ق کا نام لئے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سیٹوں والے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے شیخ رشید کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بھول گئے وہ ہمارے لیڈروں سے پیسے لیا کرتے تھے۔