بھارت کا پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا اعتراف


بھارت نے پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی وزارت دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو مرمت کے دوران حادثاتی طور پر میزائل چل گیا جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ میزائل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

9 مارچ کو بھارتی حدود سے سپر سونک میزائل پاکستان میں گرا، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک اُڑتی ہوئی چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی ، جو میاں چنوں کے مقام پر گری۔

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا ، یہ آبجیکٹ بھارت میں سو کلو میٹر اندر تھا، تبھی ہم نے اسے نوٹس کرلیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں