مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو باؤلا قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو باؤلا قرار دے دیا

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو باؤلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس لیول کے آدمی کو حکمران نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان! سن لو، ہم تمہیں جام کرنا جانتے ہیں۔

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ مولانا کو ڈیزل نہ کہنا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تم آزمائے جا چکے ہو، اب بات نہیں بنے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے شرافت کا راستہ لیا لیکن ان کی فطرت میں شرافت کا احترام نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آپ کی زبان بتا رہی ہے کہ آپ وزیراعظم کے منصب پر بیٹھنے کے اہل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کا وزیراعظم کے منصب پر بیٹھنا اس منصب کی بے توقیری ہے۔

انہوں نے کہا ک ہملک کے صدر اور وزیراعظم کے خلاف تحاریک آتی ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ بوکھلا کیوں گئے ہو؟ گھبرا کیوں رہے ہو؟

دھمکیاں مت دیں، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، تہمت لگا کر سیاست نہیں کی جاتی: مولانا فضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے خلاف جہاد لڑ رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے واضح طور پر کہا کہ ہو سکتا ہے تحریک ناکام بھی ہو جائے تاہم انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا! تحریک ناکام بھی ہو گئی تو تم حکومت نہیں کر سکو گے، پھر ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

’غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی  گھبرا گئے ہونا؟ ‘

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی میدان میں پرامن رہتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں سے خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے، میرے خلاف ایک کیس لاؤ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سیاست کے لیول سے سب آگاہ ہیں۔


متعلقہ خبریں