ملک میں دو آدمیوں کی جانوں کو خطرہ ہے، ایک فضل الرحمان اور دوسرا شیخ رشید ہے: وزیر داخلہ

اراکین اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، اگر 12 آدمی کم ہو جائیں تو مجھے نہ کہنا: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے اراکین قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے شوق سے کمپنی کی مشہوری کے لیے تھانے میں بیٹھے ہیں۔

فضل الرحمان کی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور سڑکیں جام کرنیکی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری طرف سے وہ رہا ہیں۔

انہوں ںے اعلان کیا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی مشہوری بھی نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا آپریشن: پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا، فضل الرحمان پہنچ گئے

ایک سوال پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جہاں سڑک بند ہوگی ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 172 بندے اکٹھے نہیں ہو رہے ہیں، انھیں بہانہ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انصار الاسلام کے جتھے لے کر آ رہے ہیں جو تحلیل ہو چکی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 50 سے 60 لوگوں نے دھاوا بولا، پھر یہ پارلیمنٹ لاجز میں چلے گئے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے ایم این ایز کو گرفتار نہیں کیا، وہ کمپنی کی مشہوری کے لیے تھانے میں بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے سخت معاشی حالات میں بھی مضبوط خارجہ پالیسی کو جنم دیا، ہم یوکرین اور روس کی لڑائی میں غیر جانبدار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدم اعتماد آپ کا آئینی و قانونی حق ہے،14 دن کے اندر اسپیکر جب چاہیں اجلاس بلا لیں گے اور انشاء اللہ عمران خان سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے آگے کوئی نہیں ہے۔

دھمکیاں مت دیں، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، تہمت لگا کر سیاست نہیں کی جاتی: مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس ملک میں دو آدمیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مولانا فضل الرحمان اور دوسرا شیخ رشید ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو مسلح افواج پریڈ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایک بھارتی میزائل کو میاں چنوں میں گرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ ایم این ایز گرفتار نہیں ہیں وہ اپنے شوق سے بیٹھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر تشدد کیا گیا اور گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکالی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے بنانا اسٹیٹ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد آپ کا حق ہے اس کا احترام کرتے ہیں۔

نشانہ زرداری ہے،انکا ہر نوالہ حرام ہے، بلاول کو پہلے طلبہ سیاست میں بھیجیں: مراد سعید

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر بعد میں 12 آدمی کم ہو گئے تو مجھے نہ کہنا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پولیس پر اعتماد نہیں ہے تو ایک رینجر اور پولیس اہلکار دے دیتا ہوں مگر بعد میں 12 آدمی کم ہو گئے تو مجھے نہ کہنا۔


متعلقہ خبریں