سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ بانوے برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں۔
رفیق تارڑ کافی عرصہ سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے، انکے پوتے عطا تارڑ نے ٹویٹ کے ذریعے دادا کے انتقال کی تصدیق کر لی، رفیق تارڑ انیس سواٹھانوے سے دوہزارایک تک پاکستان کےصدررہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان رفیق تارڑ رخصت ہوگئے۔
رفیق تارڑ ہمارے لیے قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے، رفیق تارڑ نے ہر مرحلے پر فہم وفراست اور بردباری سے کلیدی کردار اد ا کیا۔
سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان محترم رفیق تارڑ بھی رخصت ہوگئے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ راہنمائی فرمائی بلکہ۔۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 7, 2022