مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم صرف عمران خان نہیں،پی ٹی آئی حکومت کو مائنس کرنے کے حق میں ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ سے بنی حکومت ملک کوکچھ نہیں دے سکتی۔
ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بے ساکھیاں بھی کمزور ہیں، جواب دے گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت سے نکلنے کے خواہشمند 22 لوگوں کا علم تھا اب تعداد زیادہ ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک کس کےخلاف لانی ہے،کچھ دنوں میں واضح ہو جائے گا، عدم اعتمادپرہم سب متفق ہیں، بلاول کی رائے سے اتفاق نہیں ہے، پنجاب حکومت میں اس وقت کوئی عدم اعتماد نہیں ہو رہا۔
اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،شاہد خاقان عباسی
ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں الیکشن اصلاحات کے بعد اب دوبارہ ضرورت نہیں ہے، اصل مسئلہ الیکشن چوری کا ہے، ملک کی ضرورت حکومت بنانا نہیں ، صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ راتوں رات کوئی معجزا نہیں ہوتا، 2018 میں جہاں حکومت چھوڑی تھی وہاں پہنچنے میں وقت لگے گا۔