حکومت کا بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، بجلی کے پیکج کی تفصیلات کا اعلان میں کل ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔

پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت روپے جب کہ بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹرکمپنیوں کیلئےٹیکسوں میں100فیصد کمی اور گریجویٹس بےروزگاروں کو30ہزارروپےکی انٹرن شپ دینےکااعلان کیا، انہوں نے کہا  کہ 26لاکھ اسکالرشپس دیں گے، احساس پروگرام کےتحت اب 14ہزارروپےملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضہ دیاجائےگا،پنجاب میں مارچ کےآخرتک ہرگھرانےکےپاس صحت کارڈہوگا۔

نوجوانوں اور کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے دیئے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر 5سال تک ٹیکس چھوٹ دیں گے۔


متعلقہ خبریں