کیف: جنگ کا شکار یوکرین کے ایک معصوم بچے کی گفتگو نے سب کو رلا دیا ہے۔ بچے کی گفتگو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی ہے۔
یوکرین میں کمسن بیٹی کی باپ سے جدائی: جذباتی لمحات دلوں کو رنجیدہ کر گئے
ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ناؤ دس نیوز کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معصوم یوکرینی بچہ مارک گونچا روک ہزاروں دیگر افراد کی طرح اپنے خاندان کے ہمراہ جان بچا کر ملک سے باہر جا رہا ہے اور اسی دوران کہتا ہے کہ وہ اپنے والد سے علیحدہ ہوا ہے۔
Mark Goncharuk, a young boy from Kyiv, is one of the thousands of Ukrainians who have had to separate from their families as Russia’s invasion continues.
He spoke to Reuters about having to leave his dad behind to fight while he and the rest of his family flee for safety. pic.twitter.com/UY5Z2PBVqj
— NowThis (@nowthisnews) February 28, 2022
عالمی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے جب مارک سے بات کی تو اس نے بتایا کہ روسی افواج سے لڑنے کے لیے اسے اپنے والد کو ملک میں ہی چھوڑنا پڑا ہے۔
یوکرین تنازع کی جڑ امریکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
یوکرین کے دارالحکومت کیف سے ریسکیو کیا جانے والا بچہ مارک گونچا روک دوران گفتگو فرط جذبات سے مغلوب ہو کر آنسوؤں سے رو پڑتا ہے اور اسی دوران اپنے آنسو پونچھتے ہوئے بتاتا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ محفوظ رہنے کے لیے بھاگ رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مارک ان لاکھوں بچوں میں شامل ہے جنہیں روسی افراج کی یوکرین میں آمد کے بعد اپنے خاندان یا والد سے جدا ہونا پڑا ہے۔
روسی فوج کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں شدت
مارک گونچاروک سے بات چیت اس وقت کی گئی جب وہ اپنے والد کو الوداع کہہ کر کیف سے مغرب کی طرف روانہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر نے اپنے عوام سے کہا ہے کہ 18 سے لے کر 60 سال تک کے تمام افراد اپنے وطن کی حفاظت کے لیے میدان میں آجائیں اور ملک نہ چھوڑیں۔
جنگی حالات: یوکرین پر بٹ کوائن کے عطیات کی بارش
یوکرین کی ایک معصوم بچی کی بھی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قبل جب باپ سے جدا ہونے لگتی ہے تو والد ہچکیوں سے رو پڑتا ہے اور کمسن بیٹی کو دیوانہ وار چومتا ہے۔ اس ویڈیو نے بھی سب کو غمزدہ کردیا تھا۔