دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، مہنگائی مزید بڑھے گی: شاہد خاقان

دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، مہنگائی مزید بڑھے گی: شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے ہیں۔

آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے چند ہفتے پہلے ساڑھے 700 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے ہیں۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آج پیٹرول کی قیمت میں جو کمی کی گئی ہے وہ کیسے پوری کی جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ اضافی قرضے لے کر یہ پروگرام مکمل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں سے مہنگائی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کیا اور عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان کے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

عدم اعتماد ہوچکاہے ،اب ہم تحریک لائیں گے،بلاول بھٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اضافی قرضے لے کر پیکج کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی حکومت نے چند روز قبل پیٹرول کی قیمت میں یہ کہہ کر اضافہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے فیصلہ کردیا ہے، جلد پارلیمنٹ بھی عدم اعتماد کے ذریعے فیصلہ کردےگی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اگلی حکومت کے لیے مزید مشکلات پیدا کریں گے۔

اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف معاہدوں کی بھی نفی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے، صاف اور شفاف انتخابات کی اشد ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں