اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

لاہور: اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیکا آرڈیننس میں غلطیاں ہوئیں، چودھری برادران کی شرائط کوئی پوری نہیں کرسکتا: ارباب غلام رحیم

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ یہ بات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی سے ہونے والی ملاقات میں کہی گئی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرے گی۔

پیکا ایکٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ نےسیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا

پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے حوالے سے ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں پی بی اے، ایمینڈ، اے پی این ایس اور سی پی این ای کی قیادت شامل تھی۔

پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم ہے کیوں نا اسے کالعدم کردیں، عدالت

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وفد کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ انہوں نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد پر میڈیا ایکشن کمیٹی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


متعلقہ خبریں