وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ہے۔

روس یوکرین جنگ:وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل 14 فروری کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

روس یوکرین تنازع: پٹرول کی قیمت میں مزید9 روپے 59پیسے اضافے کا امکان

طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔


متعلقہ خبریں