شاہین آفریدی کے ریکارڈ پر ریکارڈ


لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے صرف 21 سال کی عمر میں ہی اتنی کامیابیاں حاصل کر لیں جن کا کئی کرکٹرز خواب میں ہی سوچ سکتے ہیں۔

شاہین آفریدی صرف پی ایس ایل جیتنے والے کم عمر تین کپتان ہی نہیں بنے بلکہ مزید کئی اعزازات بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

چار ماہ میں شاہین آفریدی نے آئی سی سی مین آف دا ائیر 2021 کا اعزاز اپنے نام کیا، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پہنچنے والی ٹیم کا اہم رکن تھے، جبکہ شاہین آفریدی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بالرز میں شامل ہیں۔


اور اب وہ پی ایس ایل میں پہلی بار کپتانی کے میدان میں اترے اور لاہور قلندرز کو اپنی قیادت میں فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فتح اپنے نام کرلی ہے۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فائنل سے قبل ملتان سلطانز کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیم ڈیوڈ کی ٹیم میں واپسی

ہم نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جب کہ محمد حفیظ اور زمان خان نے  2/2 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں