پی آئی اے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے متحرک


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کےلیے متحرک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود ملک کا یوکرین میں پاکستانی طلبہ کے معاملے پر وزارت خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے تیار ہے، گرین سگنل ملتے ہی پی آئی اے یوکرین کے لیے خصوصی طیارہ بھیجے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کون ہے جو ہمارا ساتھ دے ؟ یوکرینی صدر کی دہائی

روس کا یوکرین پر حملہ، 137 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی،پٹرول کی قلت

سینکڑوں پاکستانی طلبا و طالبات یوکرین میں پھنس گئے: انخلا کے لیے مدد مانگ لی

ذرائع کے مطابق بوئنگ ٹرپل سیون کو آپریٹ کر کے زیادہ پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے یوکرین سے لینڈنگ کی اجازت بھی درکار ہوگی۔


متعلقہ خبریں