یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا، چیئرمین اوگرا نے عندیہ دے دیا

petrol

چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے شدید برہمی کس اظہارکیا۔

سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ گیس سکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوزمنسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کرلیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا ہے۔

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں۔ قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پرپڑے گا۔

چئیرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ حکومت 14 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی جبکہ جی ایس ٹی صفر ہے۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں ۔عالمی سطح پر جیسی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔


متعلقہ خبریں