وزیراعظم عمران خان 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر اور وزیراعظم دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے ۔ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
چین، روس کے مندوبین نے یکطرفہ پابندیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ روس مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس تعلقات باہمی اعتماد اور علاقائی و عالمی مسائل پر یکساں مؤقف پر مبنی ہیں۔