مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے ہیں۔

تسلیم کرتا ہوں نواز شریف کو لندن جانے دینا غلطی تھی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن والے بڑے چورہیں۔

وفاقی اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیا لائے گی جس کے اپنے گھر والے اس پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کیسز بھگت رہی ہے جب کہ باپ اور بیٹے لندن میں ہیں۔

حکومت ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی، شہباز شریف

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ صرف اپنے کیسز معاف کرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف شیر بنیں اور عدالت کا وقت ضائع نہ کریں، فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانے والا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک میں ترقیاتی کام آج سے پہلے کس حکومت نے کیے تھے؟


متعلقہ خبریں
WhatsApp