شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا


شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے کھیلنے والے شاہد آفریدی  نے پی ایس ایل 7 میں مزید نہ کھیلنے  کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمر کی تکلیف کے باعث مزید نہیں کھیل سکوں گا۔

 

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن تکلیف کے باعث مزید کھیلنا ممکن نہیں ۔ی ایس ایل 7صرف اپنے مداحوں کے لیے کھیلا۔

ان کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے آرام کے بعد  دوبارہ کسی اور لیگ میں  فینز کے لیے اچھا کھیل لے کر آنے کی کوشش کروں گا۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp