طلبہ یونین کی بحالی کا بل کثرت رائے سے منظور

سندھ اسمبلی

کراچی: سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

والدین چاہتے ہیں کہ اسکول بند نہ ہوں تو طلبہ کی ویکسینشن کرائیں، وزیر تعلیم

ہم نیوز کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی نے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کثرت رائے سے منظور کیا۔

برطانیہ: طلبہ نے 15 دن کی چھٹی لینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا؟

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے پیش کیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ اسمبلی ملک کی پہلی اسمبلی ہے جس نے یہ تاریخی بل منظور کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کو کارٹون قرار دیدیا

واضح رہے کہ طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیے جانے سے قبل قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

قائد اعظم یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ: طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

ہم نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019 کی منظوری گزشتہ دنوں دی تھی۔


متعلقہ خبریں