تحریک عدم اعتماد میں 12 سے 13 لوگ کم نکلیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید کو تھانے سے بلاوا آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو ان کے لوگ کم نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، تاریخ کا تعین خفیہ ہو گا: رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں اسلام جاگ گیا اور اپوزیشن اسلام آباد فتح کرنے آرہی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ابھی تک حل نہیں نکلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنے مسائل حل کرسکتے ہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے۔

اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے بعد وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے: خرم دستگیر

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چودھری شجاعت کو جانتا ہوں وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ اورعدم اعتماد کے لیے لوگ نہیں ملیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ملاقاتیں کرتی رہتی ہے، ان کی خیر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد میں ایم کیوایم کا دفتر ہے تو صبح کھول دوں گا۔

تحریک عدم اعتماد کا شور شرابہ: جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 50 دنوں بعد مزید مضبوط ہوکر نکلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں 12 سے 13 لوگ کم نکلیں گے۔


متعلقہ خبریں