پوری کوشش ہو گی حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے، شہبازشریف



اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت کب گھر جا ئے گی یہ اللہ بہتر جانتا ہے ، ہماری پوری کوشش ہو گی ان سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن بہت بڑھ گئی ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مخالفین کو اپنے اعمال پر خوفزدہ ہونا چاہئے  انہوں نے غریب کو تباہ حال کر دیا.

 


متعلقہ خبریں