شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں: فضل الرحمان

احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

میانوالی: اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں۔

ہم نے مستقبل دیکھنا اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے واضح طورپر کہا کہ ہم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہے مگر گزشتہ تین سال سے بند ہے۔ انہوں نے کہا ک ہپنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر لائحہ عمل ہماری مجلس شوریٰ طے کرے گی۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، وزیر داخلہ

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت، پی ٹی آئی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ دلوائیں گے۔

بلاول اور شہباز نے گزشتہ روز ماتم کیا، ڈرامہ سیریل کی چیخیں سب نے سنیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط عوامی حکومت چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام عوامی نظام ہے۔


متعلقہ خبریں