ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، وزیر داخلہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا تعلق جان اور دل سے عزیز ہے۔ کل مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن تھا اور ہم شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ نہیں کہا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا ہے۔ یہ اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

شیخ رشید احمد نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے جنہوں نے ملک کو بحران سے دوچار کیا۔ اب یہ لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں اور اگر اب یہ لوگ اکٹھے بھی آئیں تو آئیں ہمیں کوئی خوف نہیں۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اپنے لیے بڑا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں شوق پورا کریں۔ یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں گھر بھیجیں گے۔ یہ منہ اور مسور کی دال اب یہ ہمیں کیا گھر بھیجیں گے۔ یہ لوگ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ان کی بھول ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے معاملے پر بات کرنا نہیں چاہتا۔


متعلقہ خبریں