اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زرداری نے کہا ہے کہ مافیا کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے ماموں بنا دیا، جماعت اسلامی بیوقوف بن گئی: ایم کیو ایم پاکستان
Jamat e Islami has been deceived by #ZardariMafia – don’t know if it was intentional or unintentional! For the record, same promises were made by Chief Munshi Murad Ali Shah in KHI Transformation meetings back in Sept’20 infront of 3 Fed Ministers, CC-5, DG NDMA & many others.
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 28, 2022
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ مافیا ہر چیز پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس مافیا نے 14 سال سے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔
بلدیاتی نظام پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ، 29 دن کا دھرنا ختم
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ یہی وعدے وزیر اعلیٰ نے ٹرانسفارمیشن پلان کی میٹنگز میں کیے تھے لیکن جب پوچھا گیا کہ وعدہ کب پورا کریں گے؟ تو وزیر اعلیٰ نے تاریخ دینے سے انکار کیا۔
People of Sindh are clear in their minds that #ZardariMafia has looted them & our province.
Now their time is up.
The federation will not allow these criminals to use police as their personal militia to forward their crooked agendas.
We are coming to KHI from GHOTKI on Feb 27!— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 28, 2022
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب وعدہ پورا نہیں کیا تو میں سی ایم ہاؤس میں میٹنگ سے واک آؤٹ کر گیا تھا۔
بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے، شاہ محمود
علی زیدی نے کہا کہ اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کی بجائے کالا قانون متعارف کرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ جانتے ہیں کہ زرداری مافیا نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔
ایم کیو ایم: دھرنے پر لاٹھی چارج، وفاقی وزرا برہم، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وفاق انہیں پولیس کو اپنی ذاتی ملیشیا کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔