شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی، دو کی تلاش جاری

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی، دو کی تلاش جاری

شانگلہ: کوزہ الپوری موتہ خان کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلاینڈنگ کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ چار زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

سانحہ مری: صوبوں سمیت کسی نے این ڈی ایم اے قانون پر عمل نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ 

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے دو افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جب کہ مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شانگلہ میں تحصیل الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھر بھی زمیں بوس ہوا جس کی وجہ سے کل آٹھ افراد دب گئے تھے۔

ریسکیو حکام نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاج معالجہ کیا لیکن دوران علاج دو بچے دم توڑ گئے۔

ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

ہم نیوز کے مطابق زیر علاج چار افراد کا علاج معالجہ جاری ہے جب کہ ریسکیو حکام ملبے تلے دبے ہوئے مزید دو افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے الپوری مین روڈ  بمقام موتہ خان ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ: راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع 

اس سلسلے میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ الپوری بشام مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے لیکن امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ٹریفک کے لیے کھل جائے گی۔


متعلقہ خبریں