یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہو گی، امریکی صدر کی روس کو دھمکی

فائل فوٹو


امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہوگی۔

جو بائیڈن نے روس کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی  روس کو جانی اورمعاشی نقصان کی صورت قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایران کے جوہری معاہدے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت پر ہار ماننے کا یہ وقت نہیں، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا، امریکی دعویٰ

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور روسی صدر جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ روس نے 2014 میں اس طرح کی حکمت عملی کریمیا میں اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری

امریکہ کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔

دوسری جانب روس نے واشنگٹن حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں