نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی، الیکشن کمیشن کا خط

الیکشن کمیشن election commision

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کو واضح کیا ہے کہ نجی فرم سے خریدی گئی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔

وزارت سائنس کے نام خط میں انہوں نے کہا کہ وزارت کے مطابق ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وہ ایک کمپنی سے معاہدہ کرے گی۔ آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

الیکشن کمیشن ای وی ایم  مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا، شبلی فراز

خط میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے بھی مشینیں خریدنی ہوں تو پیپرا رولز کے تحت ای سی پی ٹینڈرنگ کریگا، وزارت سائنس آگاہ کرے کیا مشینوں کی ضروری ٹیسٹنگ کا عمل اسکے ماہرین نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگ رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں