کراچی اور حیدرآباد میں شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی عائد


کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ (نوٹی فکیشن) جاری کردیا ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 30.7 فیصد ہو گئی، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کورونا کے وار:10 فیصد سے اوپر مثبت شرح والے علاقوں میں نئی پابندیوں کااعلان

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقاریب کے انعقاد پر 22 جنوری سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

کورونا کے وار:10 فیصد سے اوپر مثبت شرح والے علاقوں میں نئی پابندیوں کااعلان

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور تقاریب میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں