پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


اسلام آباد: قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہو گئی، کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی۔ ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی۔ ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا۔


متعلقہ خبریں