اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 9 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بحال رہے گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باعث مزید 9 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، ایف سکس ون میں کورونا کے 2، ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون 2 میں کورونا کے 4 جب کہ
اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس 2 میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 6.9 فیصد ہو گئی

اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس 2 میں کورونا کے 2، اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی ایٹ 4 میں کورونا کے 2 اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون 4 میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز ماڈل ٹاون ہمک میں کورونا کے 2، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاون میں کورونا کے 3 جب کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، آئی ٹین 4 میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیل ہونے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 17 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں