وہاب ریاض سڑک کنار چنے بھوننے لگے، ویڈیو وائرل


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی سڑک کنارے کھڑے ہو کر چنے بھوننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چنے بھوننے والی ریڑھی لئے کھڑے ہیں اور چھاننے کی مدد سے گرم ریت میں چننے بھون رہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں آج آپ کا چنے والا چاچا ہوں! آپ اپنے آرڈرز مجھے بھجوائیں اور بتائیں کیا بناوں اور کتنے کا بناؤں؟

انہوں نے کہا کہ ریڑھی والے کے ساتھ وقت گزار کر مجھے اپنا بچپن یاد آ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں