محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 5 روز بعد بھی مسائل حل نہ ہوئے

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر قائد کراچی میں بادل برسانے والا سسٹم 4 جنوری کی شام داخل ہو گا اور 5 جنوری کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گی۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق 6 جنوری کی صبح اور دوپہرمیں بھی شہرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل سے شروع ہونے والے سسٹم کے تحت پورے شہرمیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہوائیں ملک میں داخل، بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

خیال رہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے دیگر علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد پیر سے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشو ں کی پیش گوئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے جس کے باعث اکثر علاقوں میں کم و تیز بارشوں کا امکان ہے جو سات جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش برسنے کا امکان ہے۔

اسی حوالے سے سبی ، بولان ، قلات، خضدار، نصیر آباد، کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش اور برفباری، موسم سرما نے رنگ جمادیا


متعلقہ خبریں