لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی میں کورونا وائرس کی تصدیق
ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، اسد عمر
ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
انٹارکٹیکا:تحقیقاتی مرکز میں 16 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔