شمالی وزیرستان کی ملٹری پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا نائیک شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔
اس حملے کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کو فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ،آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائیک نور مرجان جام شہادت نوش فرما گئے، 32 سالہ نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔