حکومت کے اتحادی بھی چھوڑ کر جا رہے ہیں، احسن اقبال


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اتحادی بھی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور اگر تحریک پاکستان کی بنیاد ذاتی مفاد پر ہوتی تو پاکستان نہ بنتا لیکن ہزاروں کارکنوں نے لالچ سے پاک ہو کر پاکستان کے لیے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ و خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں تو لیگی کارکنوں کو جدوجہد کو اپنانا ہو گا اور تصویروں کی سیاست سے پاکستان نہیں بن سکتا بلکہ ڈسپلن سے بنے گا۔ اس لیے ن لیگی کارکن ڈسپلن توڑنے کی روش ترک کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حزب اختلاف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور الیکشن کمیشن بلدیاتی و عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکومت مذاکرات جلد مکمل کرے تاکہ اتفاق رائے سے تعیناتیاں ہوں اور حزب اختلاف کسی قسم کا ڈیڈلاک پیدا نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے وزیر اعظم کی بات نہ ہونے کے باعث عہدے خالی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن کمیشن کے عہدے خالی ہیں اور آنے والے دنوں میں حکومت کے اتحادی بھی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی، شہباز گل

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوا ہے اور اگر نئے ٹیکس لگ گئے تو عوام زندہ درگور ہو جائیں گے۔ ملک کو بچانا ہے تو نالائق و ناکام حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کو معالجین کہیں تو وہ ایک دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آئیں گے اور اب جب نواز شریف کی واپسی کی خبریں آ رہی ہیں تو حکومت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،۔


متعلقہ خبریں