اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
سپریم کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا کے بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی۔
سیٹنگ کرنیوالوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا، وزیراعظم کو رپورٹ دینے والے مجرم ہیں: شفیع جان
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں این سی او سی قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے اعداد وشمار پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اومیکرون کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
قلات میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
ہم نیوز نے ذرائع سے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کے لیے بھی اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔