افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیول فورس کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دور رس کثیر النوعیت تعلقات کا خواہاں ہے۔ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے اور افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، وزیر اعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ بحرینی کمانڈر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کو سراہا ہے۔


متعلقہ خبریں