سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ کراچی شیر شاہ میں دھماکے کی جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیر شاہ جائے وقوعہ پر موجود سوئی سدرن گیس کی ٹیموں نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق
علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز محفوظ ہیں۔
سوئی سدرن کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے اپنے سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے۔ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی اور یہاں آگ بھی نہیں لگی۔
کراچی دھماکہ، رکن قومی اسمبلی کے والد بھی جاں بحق
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔
یاد رہے کہ آج کراچی کے علاقے شیرشاہ میں زوردار دھماکے سے عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔