16 ہزار برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق حکومت نے تجاویز پیش کر دیں


حکومت نے 16 ہزار برطرف سرکاری ملازمین کی بحالی سے متعلق تین تجاویز پیش کر دیں۔

سپریم کورٹ میں  16 ہزار برطرف سرکاری ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ وزیراعظم نے برطرف سرکاری ملازمین سے متعلق تین ‏ہدایات دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ گریڈ ایک سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے جب کہ 8 سے17 گریڈ کے ملازمین کا ایف پی ایس سی ٹیسٹ لیا جائے گا۔

فیڈرل پبلک سروس ‏کمیشن 3 ماہ میں ملازمین کے ٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا جوملازمین ٹیسٹ پاس کریں ‏گے انہیں مستقل کردیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کاپرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم

ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصورہوں گے جو ‏ملازمین ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد مستقل ہوں گے ان کی پینشن کا فیصلہ بعد میں کیا جائے ‏گا۔

ریٹائرڈ یا ‏انتقال کرنےوالے ملازمین کے معاملات ماضی کا حصہ تصورکیے جائیں دوران ملازمت ‏انتقال کرنے والے ملازمین اوران کے ورثا پینشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں