پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ شرح سود 8.75 سے بڑھ کر 9.75 ہو گئی ہے۔
1/2 The MPC decided to raise the policy rate by 100 basis points to 9.75%, to counter inflationary pressures, address the current account deficit, and ensure that growth remains sustainable. https://t.co/hiSvVsk9w4
— SBP (@StateBank_Pak) December 14, 2021
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود بڑھانے کا فیصلہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ نومبرمیں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو ہو گا۔