ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا، بابر اعظم


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے اور ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اسی طرح تمام کوچز ہونے چاہیئیں۔ ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں۔ ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی تاہم اب ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جو کھلاڑی موجود ہے وہ پی سی ایل کھیل چکے ہیں تاہم ہماری ٹیم محنت کر رہی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں