اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل صوبوں کی سطح پر نہیں آ پائے جبکہ ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی ، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام بہتر نظام ہے لیکن سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام بد ترین نظام ہے جبکہ ہم اور ایم کیو ایم عدالتوں میں اس قانون کے خلاف موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم

اسد عمر نے کہا کہ اداروں کو بااختیار بنائے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اس لیے سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس ایشو کو اٹھانا چاہئے۔


متعلقہ خبریں