پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے آپس میں کھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل کر لی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل 7 سابق کپتان شاہد آفریدی کا آخری سیزن ہو گا۔
انگلش بلے باز جیمز وینس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے جب کہ کوئٹہ نے افتخار احمد کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
افتخار احمد گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی، ان کی جگہ اعظم خان اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
TRADE ALERTS?
1) @SAfridiOfficial moves to @TeamQuetta
2) @vincey14 moves to @TeamQuetta
3) @IftiAhmed221 moves to @TeamQuetta
4) @MAzamKhan45 moves to @IsbUnitedScene on ho raha hai!
What do you make of these trades?
Read more:https://t.co/wLOKoSvz41#HBLPSL7 #HBLPSLDraft pic.twitter.com/tWCfcLhRtH— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 9, 2021