آرمی چیف کا بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اظہار افسوس


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی  جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر بدھ کی دوپہر جنوبی ریاست تمل ناڈو کے علاقے کنور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا لیکن جنرل بپن راوت کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں تھی۔

تاہم اب بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد بدقسمت حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب چیف آف جوائنٹس چیف آف سٹاف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی آج ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہندوستان کی مسلح افواج کے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی شریک حیات اور 11 دیگر مسافروں/ عملے کے ارکان کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں