روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ بزرگ خاتون


بھارت کی ریاست اپردیش کے شہر ورنیسا سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ بزرگ خاتون روزانہ 500 گرام ریت کھاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسواتی دیوی 40 سال سے روزانہ ریت کھا رہی ہیں، انہوں نے 18 سال کی عمر میں ڈاکٹر کی ہدایت پر ریت کھانا شروع کی جس کے بعد انہیں اسکی لت پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدا میں بھارتی خاتون ایک خاص پودے کی خاک کھاتی تھیں تاہم بعد میں انہیں ریت کھانے کی عادت پڑ گئی۔

کسواتی دیوی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 20 سال کی عمر سے ریت کھانا شروع کی تھی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بچے منع نہیں کرتے ریت کھانے سے؟ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے سب منع کرتے ہیں تاہم میں کسی کی نہیں سنتی۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو ریت کھانے کے بعد کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ نہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اگر میں ریت نہ کھاوں تو مجھے نیند ہی نہیں آتی۔

70 سالہ بزرگ خاتون کے گھر بچے کی پیدائش

انہوں نے بتایا کہ 80 سال کی عمر میں بھی ان کی نظر بالکل ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریت کھانے سے قبل وہ خاک کھایا کرتی تھیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بزرگ خاتون کے بیٹے نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو ریت کھانے سے منع کرتے ہیں تاہم وہ ان کی نہیں سنتی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی دادی کے لیے ریت چھان کر لاتا ہے تاکہ وہ اسے آسانی سے کھا سکیں۔

خاتون کے بیٹنے کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بالکل تندرست ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بیماری لاحق نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کا اپنا پولٹری فارم ہے اور وہ زراعت بھی کرتی ہیں۔

بزرگ خاتون کے بیان کی روشنی میں اندازہ لگایا جائے تو وہ  گزشتہ 62 سال سے روزانہ آدھا کلو ریت کھا رہی ہیں جو مجموعی طور پر 404 ٹن ریت بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں